کرائمز
کامونکے پولیس ان ایکشن ، ملزمان گرفتار ، مقدمات درج
کامونکے(عبدالجبارانصاری سے)پولیس نے دوافرادکو گرفتارکرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا،بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر پولیس نے چک بھلہ کے مجاہد اور مرغی سٹاپ کے شہزاد سے بلالائسنس تیس بور کے دوپسٹل برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔
کامونکے(عبدالجبارانصاری سے)مسافر وین میں ایل پی جی سلنڈر لگانے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج،بتایا گیا ہے کہ لاہورکارہائشی واجد مسافر وین میں ایل پی جی سلنڈر لگا کر جارہاتھا کہ پٹرولنگ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروادیا ہے۔
کامونکے(عبدالجبارانصاری سے)بجلی چوری کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں آدھورائے کے علی رضا کو واپڈا کی مین کیبل کے ساتھ ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ اس کے خلاف مقدمہ درج کروادیاہے۔