علاقائی خبریں

بچیکی :ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا یونین کونسل لڑکا کا دورہ

بچیکی ( سیف الملوک شالی )ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا یونین کونسل لڑکا کا دورہ، آر ایچ سی لڑکا کی بلڈنگ اور صفائی کا جائزہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر راؤ نے یونین کونسل لڑکا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) لڑکا کی عمارت اور عملے کی حاضری کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے گاؤں لڑکا کی مختلف گلیوں کا بھی معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے عوامی مسائل کے فوری حل پر زور دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ عطیہ عنائیت، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عنصر جمیل، ریونیو آفیسر اور سیکرٹری یونین کونسل لڑکا محمد اقبال ٹوری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کا مقصد عوامی سہولیات کا جائزہ لینا اور انتظامی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button