لاہور:ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایات/ٹیپاانفورسمنٹ ونگ متحرک
لاہور ( جنرل رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایات/ٹیپاانفورسمنٹ ونگ متحرک ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ٹیپا انفورسمنٹ ونگ کی کارروائیاں ٹیپا انفورسمنٹ ونگ نے نظریہ پاکستان روڈ، عبدالحق روڈ،یو بی ڈی کینال روڈ تا شادیوال روڈ، جوہر ٹاؤن میں کارروائی کی۔پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر43املاک سربمہرکردیں۔ان املاک میں نجی بینک معروف بیکری،نجی سکول، رئیل اسٹیٹ،معروف سٹور،ورکشاپ ریستوران،اسٹوڈیو، کیفے،برگر شاپ،پیزا شاپ، کورئیر آفس، موبائیل شاپ و دیگر شامل ہیں۔ٹیموں نے آپریشن کے دوران متعدد املاک سے غیر قانونی سائن بورڈز ہٹا دیئے۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی نگرانی میں آپریشن ڈائریکٹر انفورسمنٹ ٹیپا ٹو جواد کامران ڈپٹی ڈائریکٹر ملک عادل اعوان اسٹیٹ آفیسر ملک محمد دلشاد نے کیا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اس موقع پر ڈایریکٹر انفورسمنٹ و پارکنگ ٹیپا ٹو جوادکامران نے کہا ٹیپا نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی زیر نگرانی پارکنگ قوانین کی خلاف وزری پر جو آپریشن شروع کر رکھا ہے وہ جاری ہے اور رہے گا چیف انجینئر اقرار حسین نے انفورسمنٹ ٹیموں کو بڑے واضح احکامات جاری کیے ہیں آپریشن کے دوران کسی بھی شخصیت کا شفارشی فون آپ نے نہیں لینا صرف اپنے کام پر دھیان رکھنا ہے