پی پی 52 کا ضمنی الیکشن کا معرکہ پیپلز پارٹی جیتے گی :محمود اشرف
ڈسکہ(عشرت انصاری)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 73رانا محمود اشرف نے کہا ہے کہ پی پی 52 کا ضمنی الیکشن کا معرکہ پیپلز پارٹی جیتے گی راحیل کامران چیمہ کی جیت یقینی ہے پی پی 52 کے غیور عوام جیالے کو کامیاب کروائیں گے آج بھٹو شہید نے پاکستان کو جو ایٹمی قوت بنانے کا تحفہ دیا تھا اس کی وجہ سے دشمن کے دانت ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کھٹے ہو چکے ہیں بھارت کو علم ہو چکا ہے کہ وہ جب بھی پاکستان کے ساتھ پنگا لے گا تو اس کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے جیالوں کو کامیاب کروانا ہوگا اور بلاول کی ملک بھر میں حکومت لانی ہوگی۔رانا محمود اشرف نے لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین بلاول بھٹو کیخلاف رٹ پٹیشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کیخلاف عدالتوں میں سیاست کرنیوالے انکی عوامی پذیرائی سے خوفزدہ ہیں،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کیخلاف پٹیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عناصر جعلی رٹ پٹشنوں کے نام پر عدلیہ کا وقت ضائع کرتے ہیں۔،بلاول بھٹو کے بطور چیئرمین انتخاب کی توثیق الیکشن کمشن بھی کر چکا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ گمراہ کن پٹیشن کا مقصد سیاست کو آلودہ کرنے کے سوا کچھ نہیں،پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت کو ایسے منفی ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔