کرائمز

گرین لائن ایکسپریس کا سٹاپ نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

رائیونڈ(نامہ نگار)رائے ونڈجنکشن ریلوئے اسٹیشن پر گرین لائن ایکسپریس کا سٹاپ نہ ہونے سے شہریوں کا مشکلا ت کا سامنا ، تبلیغی مندوبین سمیت سینکڑوں مسافروںکو لاہور اسٹیشن جانا پڑتا ہے ،مسافروں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سٹاپ بحال کیا جائے تفصیلات کے مطابق کراچی تا راولپنڈی چلنے والی 5اپ ،اور 6ڈائون گرین لائن ایکسپریس کا رائے ونڈ جنکشن ریلوئے اسٹیشن پر سٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے رائے ونڈ سے کراچی اور راولپنڈی جانیوالے سینکڑوں مسافروں کو گرین لائن ایکسپریس میں سوار ہونے کیلئے لاہور ریلوئے اسٹیشن جانا پڑتا ہے جس سے مسافروں کو سفری اذیت برداشت کرنا پڑتی ہے عالمی اجتماع کے ایام میں گرین لائن ایکسپریس کا دس روز کیلئے سٹاپ مقرر کیا گیا تھا جس کے دوران گرین لائن ایکسپریس نے کروڑوں روپے منافع کمایا،رائے ونڈتبلیغی مرکز سے نکلنے والی درجنوں تبلیغی جماعتوں کو راولپنڈی ،کراچی سمیت دیگر علاقوں میں سفر کیلئے گرین لائن ایکسپریس کے ذریعے سفر کرنے کیلئے لاہور اسٹیشن جانا پڑتا ہے اسی طرح کراچی اور راولپنڈی سے آنیوالی درجنوں جماعتوں اور نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کے رہائشیوں کو لاہور اسٹیشن اترنا پڑتا ہے ،گرین لائن ایکسپریس کا رائے ونڈ جنکشن ریلوئے اسٹیشن پر اسٹاپ نہ ہونے سے جہاں مسافروں کو مشکلات درپیش آرہی ہیں وہاں ریلوئے حکام کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے واضح رہے کہ رائے ونڈ شہر کے قرب وجوار میں سینکڑوں رہائشی سکیم موجود ہیں جہاں بسنے والے ہزاروں افراد گرین لائن ایکسپریس کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں گرین لائن ایکسپریس کا رائے ونڈ میں سٹاپ نہ ہونے سے ہزاروں افراد کو مجبورا لاہور اسٹیشن کا رخ کرنا پڑتا ہے تبلیغی مندوبین نے ریلوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرین لائن ایکسپریس کا رائے ونڈ جنکشن پر سٹاپ بحال کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button