کرائمز

نہر میں کود کر خودکشی کرنے والے نوجوان کی نعش برآمد

عارف والا(نامہ نگار ) لاپتہ نوجوان کی لاش نہر سے برآمد کرلی بیروزگاری سے پریشان اور بیرون ملک نہ جانے کے غم میں نوجوان شکیل نے نہر میں چھلانگ لگا دی تھی۔ نواحی گاؤں 32 ای بی کا رہائشی 28 سالہ جوان محمد شکیل دو روز سے لاپتہ تھا نوجوان نے آخری بار گھر والوں کو وائس میسج بھیجا کہ حالات سے دلبرادشتہ ہو کر نہر میں ڈوب رہا ہے۔ مذکورہ نوجوان نے ساہیوال روڈ پر دلو والا پل سے نہر میں چھلانگ لگائی۔ریسکیو ٹیم نے لاش نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button