کرائمز

باثر افراد نے زمیندار کی ملکیتی اراضی پرقبضہ کرنے کیلئے دھاوا بول دیا

گوجرانوالہ(رانا عبدالغفار خاں )باثر افراد نے زمیندار کی ملکیتی اراضی پرقبضہ کرنے کیلئے دھاوا بول دیا،مقامی پولیس پرملزمان سے سازبازکاالزام،آرپی او گوجرانوالہ سے مقدمہ کی تفتیش تبدیلی کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ اسلام پورہ بشمولہ اُوٹھیاں میں ذوالفقار اُوٹھی کی بائیس کنال ملکیتی اراضی ہے جسکا رجسٹری انتقال محکمہ انکے نام درج رجسٹرڈ ہے مذکورہ اراضی پر گائوں کے بااثرافراد صوبے دین،الطاف،وغیرہ اراضی پرقبضہ کرناچاہتے اور ملزمان ذوالفقار کی دوکنال اراضی سے تیار فصل کاٹ کرلیگے وقوعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس تھانہ بمبانوالہ نے مقدمہ درج کرلیا مگر دوران انکوائری مقامی پولیس نے مبینہ طورپر ملزمان سے سازباز کرلی اور ملزمان کو بیگناہ قراردیدیا۔ جس پرمدعی مقدمہ نے آرپی او گوجرانوالہ کو تفتیش تبدیلی کی درخواست دیدی ۔متاثرہ شہری نے وزیر اعلیٰ پنجاب آرپی او گوجرانوالہ دیگر ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ مقدمہ کی ازسرنو انکواری کرواکر انصاف فراہم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button