ننکانہ صاحب :ایس ایچ او کو زخمی کرنے والا ملزم ہلاک
ننکانہ صاحب( رانا عرفان )چار روز قبل ایس ایچ او تھانہ صدر سانگلہ ہل کامران شہزاد کو دوران کارروائی فائر مار کر زخمی کر کے فرار ہونیوالا ملزم تھانہ واربرٹن کی حدود میں اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیاتھانہ واربرٹن کی حدود میں دو موٹر سائیکل سوار راہگیر سے اسلحہ کے زور پر واردات کر کے فرار ہوئے۔ پولیس نے 15 کال پر ناکہ بندی کر کے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ حق حفاظت خود اختیاری میں پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت مصور عرف سنی بلوچ کے نام سے ہوئی، ملزم سے واردات میں چھینی ہوئی نقدی، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔ہلاک ملزم پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی، رابری اور اغواء سمیت 37 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا۔ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ہلاک ملزم کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی مزید کارروائی کا عمل جاری ہے۔