روڈ یوزرزکا تحفظ اولین ترجیح ہے : امداد اللہ شاہد
بھکھی(امانت علی بھٹی ) روڈ یوزرز اور عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ امداد اللہ شاہد۔آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر کی خصوصی ہدایات پہ ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج این ایچ ایم۔پی شیخوپورہ ایس پی امداداللہ شاہد کی قیادت میں موٹروے پولیس روڈ سیفٹی کے لئے پرعزم۔ اسی ضمن میں گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز بھکھی میں روڈ سیفٹی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انچارج روڈ سیفٹی پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ تنویر تبسم نیازی نے بابت روڈ سیفٹی مکمل آگاہی فراہم کی۔ اس موقعہ پہ انکے ہمراہ پی آر او سید محمد قوی حیدر زیدی۔اور سینئر صحافیوں جن میں چیف ایڈیٹر روزنامہ تاجر اتحاد میاں اظہر نوید ۔ صدر نیشنل پریس کلب بھکھی۔امانت علی بھٹی ڈاکٹر ذوالفقار آرائیں۔ سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔عوام الناس اور روڈ یوزرز نے موٹروے پولیس کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے مستقبل قریب میں بھی ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اختتام پہ سر زکریا اور صدر نیشنل پریس کلب بھکھی حاجی رانا الیاس کو موٹروے افسران کی طرف سے گفٹ ہیمپر بھی دئے گِے۔