علاقائی خبریں

اقرا ناصر کا سبزی منڈی کمالیہ کا علی الصبح اچانک معائنہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا سبزی منڈی کمالیہ کا علی الصبح اچانک معائنہ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے سبزی منڈی میں سبزیوں و پھلوں کی بولیوں کے عمل تھوک قیمتوں اور خرید و فروخت کے ریکارڈ کا جائزہ لیا انہوں نے سبزی منڈی کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ علی الصبح سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام سرکاری نرخوں پرفراہم اشیاء خور ونوش کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریٹس کو سرکاری طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button