راجہ جنگ : لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی
راجہ جنگ(صباح منیر ) محکمہ واپڈا نے سکون کی رات عوام کےلئے عذاب بنا دی رات جاگنے سے اور مچھروں کے کاٹنے سے لوگ ذہنی مریض بن گئے قصبہ راجہ جنگ کا زیادہ طبقہ ملازمت پیشہ ہے جو سخت گرمی میں سارا دن اپنے کنبہ کی کفالت کے لئےمحنت مزدوری کرتے ہیں جبکہ خواتین گھر کے کاموں بچوں کی پرورش سے تھکی ماندی آرام کی غرض سے لیٹتی ہیں تو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مچھروں کی بہتات سارے خواب چکنا چور کردیتی ہےکئی گھنٹے بجلی بند رکھنا عوام پر ظلم کے مترادف ہے لوگوں کی بڑی تعداد نے پریس کلب راجہ جنگ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا اور اپنا احتجاج نوٹ کروایا کہ راجہ جنگ کی لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کی جائے راجہ جنگ ایک اربن علاقہ ہے تاکہ عوام الناس چین کی نیند سو سکیں اور چیف انجینئر لیسکو سے اپیل کی ہے کہ Xen کوٹ رادھا کشن کی ملی بھگت سے راجہ جنگ کو بجلی سپلائی دینے والے فیڈر کا نام متا فیڈر ہے جو کہ ایک دیہاتی فیڈر ہے ۔ جبکہ متا گاؤں اور دیہات کو جو فیڈر بجلی سپلائی کر رہا ہے وہ راجہ جنگ فیڈر ہے راجہ جنگ جو ایک سب ڈویژن ہے اور اربن علاقہ ہے اس کے عوام کے ساتھ لیسکو Xen زیادتی کر رہا ہے جو سراسر لیسکو کے اصول و ضوابط کے خلاف ہے علاقہ کوئی اور بجلی فیڈر کا نام کسی دوسرے علاقے کا ہے عوام الناس کی پریشانی کے ساتھ ساتھ لیسکو ملازمین کیلئے بھی کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔ اس بارے SDO راجہ جنگ نے بار ہا Xen کوٹ رادھا کشن کو لیٹر بھی لکھے ہیں لیکن Xen اس پر کوئی بھی عمل نہیں کر رہا راجہ جنگ اور متا فیڈروں کے ناموں کو فوری تبدیل کیا جائے تا کہ کسی بھی بڑے جانی حادثے سے بچا جا سکے اور راجہ جنگ کی عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے بصورت دیگر عوام روڈ بلاک اور احتجاج پرمجبور ہونگے