کرائمز

چور 48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا الیکٹرونکس کا سامان لے اڑے

فاروق آباد (ملک کامران آزاد سے) فاروق آباد چوری کی بڑی واردات چور 48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا الیکٹرونکس کا سامان لے اڑے، شہری عدم تحفظ کا شکار ، تاجر لٹ رہے ہیں پولیس ہوش کے ناخن لے ، تاجروں کی جان ومال کی ذمہ پولیس ہے ، انجمن تاجران لاری اڈا اپروچ روڈ فاروق آباد کی شدید الفاظ میں مزمت، بتایا گیا ہے کہ اپروچ پر تاجر محمد گلفام ،، سولر پینلز کا ہول سیل ڈیلر ہے رات گئے نامعلوم چور اس کی دکان کے تالے توڑ کر دکان سے 48 لاکھ روپے سے زائد کا قیمتی سامان اور غلہ سے 35 ہزار روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے چور جاتے ہوے سی سی ٹی وی کیمروں کے ان وی آر ریکارڈ وغیرہ بھی اکھاڑ کر لے گئے مقامی انجمن تاجران لاری اڈا اپروچ روڈ فاروق آباد کے صدر احمد مقبول ، جنرل سیکرٹری بابر علی بسرا ، اور صدر آٹوز مارکیٹ سہیل رشید چوہدری نے شدید الفاظ میں واقعہ کی مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس سوچکی ہے، ہوش کے ناخن لے تاجر لٹ رہے ہیں ۔شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ، تاجروں کو کس نے تحفظ دینا ہے ۔۔ ؟ انہوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ کو روکنے کیلئے احسن اقدامات اٹھائے جائیں ورنہ تاجر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button