کرائمز

جھولا گرنے سے 60 سالہ شمار ولد کبیر موقع پر جاں بحق

ننکانہ صاحب( راناعرفان)ننکانہ صاحب واربرٹن روڈ جسلانی موڑ گاؤں میں تیز آندھی کے باعث جھولا گرنے سے 60 سالہ شمار ولد کبیر موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی
آندھی کے دوران ریلوے روڈ ننکانہ صاحب دوکان کی چھت گراتے ہوئے 40 سالہ شکیل ولد عبدالغفور زخمی ہوا اور بچیانہ روڈ چکمنبر 19گاؤں میں سولر پلیٹیں گرنے سے 2بھائی 7سالہ دانیال ولد خالد اور 5سالہ خضر ولد خالد زخمی ہوئے تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122عملہ نے فوری ابتدائی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا۔ 18 آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں واربرٹن مکہ کالونی ، واربرٹن روڈ گلشن کاٹن ملز ،سانگلہ ہل روڈ کوٹ بھگا ،واربرٹن رود جیسل گاؤں کے ایک گھر میں ،منڈی فیض آباد روڈ ٹبہ بچو کی پارایک گھرمیں ،موڑ کھنڈہ منڈی فیض آباد روڈ منیاں والا گاؤں ایک گھر میں موجود سامان کو آگ لگی،وار برٹن روڈ ڈاکخانہ بازار ایک گھر میں آگ لگی،واربرٹن رود لاڈوآنہ گاؤں ایک گھر کے کمرے میں موجود سامان کو آگ لگی وغیرہ وغیرہ آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جن کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے فائر فائیٹرز عملہ نے فائر وہیکلز کے ساتھ ریسپانس کیا اور آگ پر مکمل قابو پالیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button