علاقائی خبریں

پولیس خدمت مرکز اور انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا افتتاح

شجاع آباد (اظہر تاج قریشی)ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری نے شجاع آباد میں پولیس خدمت مرکز اور انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا افتتاح کیا سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر اور سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان ایس پی صدر شمش الدین ڈی ایس پی سرکل محمد ضیاالحق ایچ او تھانہ صدر عبدالرؤف لوتھڑ ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد آصف وارڈن پولیس سیکٹر انچارج عبداللہ فیصل اور انسپکٹر ارشد ڈوگر انسپکٹر سید شمش الحسنین ٹریفک واڈن عزادر عباس ٹریفک وارڈن راؤ طارق ملک اعظم ملک عرفان ودیگر ٹریفک افسران اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد کے وسط میں موجود پرانا تھانہ سٹی کی بلڈنگ میں بنایا گیا یہ سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز میں ایک ہی چھت کے نیچے پولیس کی تمام سروسز موجود ہیں جس میں کریکٹر سرٹیفیکیٹ ڈرائیونگ لرنر پرمٹ جنرل پولیس ویریفیکیشن ڈرائیونگ لائسنس، قانونی رہنمائی برائے تشدد خواتین جرم کی اطلاع ایف آئی آر کی کاپی اندراج کرایہ داران گمشدگی دستاویزات اندراج گھریلو ملازم وہیکل کلیئرنس سرٹیفیکیٹ اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں اس موقع پر ار پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شجاع اباد کے تمام لوگ اس پولیس خدمت مرکز سے فائدہ حاصل کریں خاص طور پر ہماری جو خواتین ہیں ان کے مسائل حل کرنے کے لیے اس سنٹر میں بہت سہولتیں رکھی گئیں ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button