سانگلہ ہل: 6 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
سانگلہ ہل(نواز تبسم )ڈی پی او ننکانہ کی ہدایت پر تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس کی بڑی کاروائی۔ 6 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے مختلف وارداتوں میں چھینی 12 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی، موبائلز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیاپولیس تھانہ صدر سانگلہ ہل نے گرفتار ملزمان سے ڈکیتی و رابری کی 9 وارداتوں کا سراغ لگا لیا ہے ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے، مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ گرفتار ملزمان میں اعظم عرف آڈھا، خلیل، شان، فیاض اور ندیم وغیرہ شامل ہیں۔ ڈکیت گینگ ضلع ننکانہ، حافظ آباد، ضلع اوکاڑہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں میں سرگرم تھی۔ ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کا کہنا ہے کہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پولیس ٹیم کی پیشہ وارانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔شہریوں کے جان و مال کا تحفط اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔