علاقائی خبریں

عوامی میڈیا کونسل اوکاڑہ کی تقریب حلف وفاداری کا شاندار انعقاد

آصف کھوکھر صدر، عمران علی بھٹی جنرل سیکرٹری الیکٹرانک جبکہ میاں محمد عامر صدر، راجہ سلیم عابد جنرل سیکرٹری پرنٹ میڈیا منتخب

حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ خصوصی)عوامی میڈیا کونسل اوکاڑہ کی تقریب حلف برداری کی تقریب میں پنجاب بھر سے جرنلسٹس جبکہ مقامی اعلی افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، مقامی سیاستدان، علما کرام اور ڈاکٹرز کی شرکت تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے سب سے بڑے میڈیا گروپ عوامی میڈیا کونسل کی حلف وفاداری 2025 کی تقریب نجی میرج ہال میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عبدالجبار گجر، سی سی ڈی کے ڈسٹرکٹ آفیسر مہر محمد یوسف، ڈسٹرکٹ ڈیفنس آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اوکاڑہ سلمان شاہ ملسم لیگ ن کے رہنما چوہدری فیاض ظفر، غلہ منڈی کے صدر چوہدری حبیب الحق اور پنجاب بھر سے صحافیوں اور دیگر مقامی سیاستدانوں، علما کرام اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکت کے لیےآنےوالے مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔ تقریب میں ضلع بھر کے پریس کلبز. صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع کیا گیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالجبار گجر نے عوامی میڈیا کونسل کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔بعد ازاں صحافتی پلیٹ فارم کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بننے کے عزم کے اعادہ کیا گیا۔ عوامی میڈیا کونسل نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنے گروپ سے ہٹ کر بھی میڈیا پر عوامی مسائل اجاگر کرنے والے جرنلسٹ طارق نوید اور احسن اعجاز بھٹی کو "بیسٹ جرنلسٹ ایوارڈز ” سے نوازا۔مہمانان گرامی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالجبار گجر، سی سی ڈی کے ڈسٹرکٹ آفیسر مہر محمد یوسف، اوکاڑہ پریس کلب کے صدر شہباز شاہین و دیگران نے اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی میڈیا کونسل کی منعقد کرائی گئی تقریب کو مثبت صحافت کا نیک شگون قرار دیا اور سینئر صحافی محمد آصف کھوکھر کی صحافتی خدمات کو سراہا اور ان کی پوری ٹیم کو بہترین کارکردگی اور مثبت صحافت پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سی سی ڈی کے ڈسٹرکٹ انچارج مہر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ صحافی اور سرکاری ادارے مل کر ہم آہنگی پیدا کر کے چلیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم معاشرے کو امن کا گہوارہ نہ بنا سکیں۔ اس موقع پر عوامی میڈیا کونسل جنوبی پنجاب اور ساہیوال ڈویژن کے صدر نے بھی شرکت کی عوامی میڈیا کونسل کے روح رواں مرکزی صدر محمد آصف کھوکھر نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں شامل مہمانان گرامی کو عوامی میڈیا کونسل کی جانب سے یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں جبکہ تقریب کے اختتام پر پرتکلف ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button