کرائمز
سوات، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 155افراد کے خلاف کارروائی
سوات(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ضلعی ٹریفک پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 155افراد پر جرمانے عائد کردیئے۔ ڈی ایس پیز ٹریفک وارڈن کی نگرانی میں کی گئی کارروائیوں کے دوران کالے شیشے استعمال کرنے پر 20، کمسن اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں پر 59، جبکہ فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر 76افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کے مطابق فلیش لائٹس، پریشر ہارن، کالے شیشے اور جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال پر مکمل پابندی ہے، شہری قوانین کی پاسداری کریں تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔