کرائمز

گوجرانوالہ:آوارہ کتوں کی بہتات ، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ۔ماڈل ٹائون ‘سیٹلائٹ ٹائون ‘پیپلز کالونی ‘کشمیر کالونی ‘سیالکوٹ روڈ ‘چھیچھروالی’ڈیلٹا روڈ ‘کھوکھرکی ‘سوئی گیس روڈ ‘گل روڈ ‘نیو سول لائن ‘گوندلانوالہ روڈ ‘باغبانپورہ ‘حافظ آباد روڈ ‘گورونانک پورہ ‘کالج روڈ ‘نعمانیہ روڈ ‘گرجاکھی دروازہ ‘نوشہرہ روڈ ‘جناح روڈ ‘گرجاکھ’صدیق اکبر ٹائون (دھلے)’افضل پورہ ‘راجکوٹ ‘شاہین آباد ‘زاہد کالونی ‘شریف پورہ ‘سمن آباد ‘بھٹی چوک ‘بلھے کوٹ ‘محلہ اسلام پورہ ‘مین بازار سید پاک (دھلے)کے ملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں کی ٹولیاں دندناتی پھر رہی ہیں ۔ اہلِ علاقہ نے بتایا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے طویل عرصے سے آوارہ کتوں کی انسداد کی مہم شروع نہیں کی جس کے باعث آوارہ کتے ٹولیوں کی صور ت میں گھومتے نظر آتے ہیں انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ ‘ایڈ منسٹریٹر ‘ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کو فی الفور تلف کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button