محمد عمیر اقبال سیال نے ایس ڈی او گوجرخان سٹی کا چارج سنبھال لیا
نائب صدر پنجاب قمرشہزاد مغل اور نصیر احمد بھٹی کی نوتعینات ایس ڈی او سے تعارفی ملاقات صارفین کو درپیش مسائل پر گفتگو کی
طوفان کے تھمنے کے فورا بعد میں اپنی ٹیم کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہا اور ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی بحالی کا عمل جاری رہا عمیر سیال
گوجرخان (ضیا رشید ) واپڈا حکام نے ایس ڈی او ملک محمد علی کو تبدیل کرکے محمد عمیر اقبال سیال جو صوبہ سندھ گھوٹکی میں فرائض منصبی ادا کر رہے تھے ان کو ایس ڈی او گوجرخان سٹی تعینات کر دیا جہنوں نے گوجرخان آفس کا چارج سنبھال لیا نوتعینات ایس ڈی او سے نائب صدر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان نصیر احمد بھٹی اور نائب صدر پنجاب پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن قمرشہزاد مغل نے تعارفی ملاقات کی اور صارفین کو درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر گفتگو کی ممبران پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او نے بتایا کہ حالیہ آنے والے طوفان کے باعث بجلی پول گرنے اور تاروں کے ٹوٹنے کی وجہ سے صارفین کو مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑا موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے طوفان کے تھمنے کے فورا بعد میں اپنی ٹیم کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہا شہر اور گردونواح میں جہاں جہاں سے شکایات موصول ہو رہی تھیں انکا بروقت ازالہ یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی اور ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی بحالی کا عمل جاری رہا، شکایات بہت ہونے کی بنا پر چند مقامات پر بجلی کی بحالی میں قدرے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تاہم دستیاب محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عملے نے پوری محنت اور جانفشانی سے کام کرکے متاثرہ ایریاز کی بجلی بحالی جلد مکمل کی، شہریوں کے نام پیغام دیتے ہوئے انھوں نے کہا صارفین کو کسی بھی قسم کا کوئی بھی مسلہ ہو وہ براہ راست میرے دفتر آ سکتے ہیں میں چوبیس گھنٹے اپنے عوام کی خدمت کے لیے موجود ہوں کسی بھی قسم کی شکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنانے کی پوری کوشش کی جائے گئی میرے دفتر کے دروازے خاص و عام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں،