ممکنہ سیلاب میں بچاؤ کے حوالے سے فرضی مشقوں کا انعقاد
نارووال (حاجی غلام عباس سے )پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 نارووال کے زیر اہتمام ایم آر لنک نہر تلونڈی بھنڈراں کے مقام پر آنے والے ممکنہ سیلاب میں بچاؤ کے حوالے سے فرضی مشقوں کا انعقاد:پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 نارووال کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلاء کا عملی مظاہرہ کیا گیا ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ تیراکی اور غوطہ خوری، لائن سرچ جیسی عملی مشقوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو اور آنے والے معزز مہمانوں کو پاکستان کا پرچم تھامے واٹر ریسکیو ٹیم کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی۔ ریسکیو کی جانب سے مختلف قسم کے کیمپ لگائے گئے تاکہ سیلاب زدگان کو بروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب نے ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کو سیلاب اور ہنگامی صورت حال میں استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کروایا اور دوسرے ڈیپارٹمنٹ کے لگائے ھوئے کیمپس کا معائنہ بھی کروایا گیا اور بتایا کہ متعلقہ اداروں کے مابین مضبوط ربط اور بروقت ریسپانس کی مدد سے کسی بھی سیلابی صورتحال اور بڑی ایمرجنسی میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچایا جاسکتا ہے۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو نارووال مون سون کے دوران کسی بھی سیلابی صورتِ حال سے نبرد آزما ہونے کیلئے 24 گھنٹے الرٹ ہے۔ ریسکیو نارووال کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ فرضی مشقیں اداروں کے مابین ایک مظبوط ہم آہنگی پیدا کرتی ہیں جس سے سیلاب سے بچاؤ کی پیشگی تیاری اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکتا ہے۔انہوں نے ریسکیو نارووال کی سیلاب سے بچاؤ کی تیاری پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے والے متوقع فلڈ کے دوران اچھے انتظامات ھوں گے تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے مزید مہمان خصوصی نے کہا کہ ریسکیو کی ہنگامی صورتحال سے بروقت نبٹنے کے لیے عملی اقدامات قابل تعریف ہیں اور ہنگامی صورتحال میں لوگوں کی بروقت امداد کرنے پر پنجاب ایمرجنسی سروس کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔پری فلڈ موک ایکسرسائز میں ریسکیو سیفٹی آفیسرز دیگر ریسکیو آفیسرز ، ریسکیو آفیشلز اور ریسکیو والینٹرز سمیت دیگر ڈیپارٹمنس سول ڈیفنس، ،لائیو سٹاک ، محکمہ صحت، میونسپل کمیٹی ، انفارمیشن، محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ ایجوکیشن, ریونیو ،زراعت، اور دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔