لیسکو رائےونڈ کا بااثر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون ، متعدد گرفتار
رائیونڈ ( شمشادعلی بھٹی سے )
ایس ڈی او اور لیسکو انتظامیہ کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف بڑی کارروائی چوہدری ندیم اختر خاں ( ایس ڈی او رائیونڈ سب ڈویژن ) محمد آصف رضا خان ( ایس ڈی او جیا بگا سب ڈویژن ) کی قیادت میں ڈی ایس یو ، پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی ، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ ایکسیئن لیسکو واپڈا رائیونڈ محمد علی رضا اور ایس ای سیکنڈ سرکل جمشید زمان کی ہدایات کے مطابق لیسکو کے زیرانتظام علاقے میں بجلی چوری کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی گئی ۔ اس کارروائی کو ایس ڈی او رائیونڈ سب ڈویژن چوہدری ندیم اخترخاں اور ایس ڈی او جیابگا سب ڈویژن محمد آصف رضا خان سپروائز کر رہے تھے ۔ 11KV ٹرانسفارمر اور ثانوی کیبلز کے ذریعے بجلی چوری کرنے والے گروہ کا پتہ لگایا گیا ۔ دورانِ چیکنگ، ملوث افراد نے پولیس اور رینجرز پر فائرنگ کردی ، جس کے جواب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا ۔ گرفتاری کے دوران غیرقانونی اسلحہ ، چوری کا سامان ، اور بجلی چوری کے آلات برآمد ہوئے۔ دیگر کئی نامعلوم افراد چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ نے اس کارروائی کو بجلی چوری کے خلاف جنگ کا ایک اہم قدم قرار دیا ہے ۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مجرمانہ اقدامات کی فوری اطلاع دی جائے تاکہ قومی وسائل کو تحفظ دیا جاسکے ۔ واقعہ کے بعد بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور تمام ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔ پولیس نے علاقے میں امن و امان بحال کرنے کے لیے اضافی اقدامات کیے ہیں ۔ یہ کارروائی لیسکو انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون کا ایک کامیاب عملی نمونہ ہے ، جس سے بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کا عزم ظاہر ہوتا ہے ۔