کرائمز
ملزم کی گھر میں گھس کر فائرنگ خاتون زخمی، تحقیقات جاری
لاہور (آئی این پی )کاہنہ کے علاقے میں فائرنگ سے 30 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کیا،لائبہ کو ٹانگ پر گولی لگی جسے طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون کی حالت حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔