علاقائی خبریں

میلاد کمیٹی چوک سرور شہید کے زیر اہتمام موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد

چوک سرور شہید(مرزا شہزاد بیگ سے)میلاد کمیٹی چوک سرور شہید کے زیر اہتمام آمد ماہ ربیع الاول کے حوالے سے موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد،سینکڑوں عاشقان رسول ﷺ کی ریلی میں شرکت۔جب تک ہمارے جسموں میں جان ہے آقا کریم ﷺ کی ولادت کا جشن مناتے رہیں گے۔قاری رفیق سعیدی ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چوک سرور شہید میں ماہ ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں میلاد کمیٹی چوک سرور شہید کے زیر انتظام موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی،موٹرسائیکل سوار جشن آمد رسول،مرحبا یا مصطفٰی کے نعرے لگاتے سبز پرچم ہاتھوں میں لیے شریک تھے۔ریلی کا آغاز صبح دس بجے نور شاہی مسجد المعروف سیٹھ اللہ وسایا والی مسجد ملتان روڈ سے ہوا جس کے بعد ریلی اپنے روایتی راستوں یعنی چاروں سڑکوں سے ہوتی ہوئی فیضان مدینہ کوٹ ادو روڈ چوک سرور شہید پر اختتام پذیر ہوگئی۔تقریب کے اختتام پر قاری محمد رفیق سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک ہمارے جسم میں جان ہے ہم آقا کریم کی آمد کا جشن مناتے رہیں گے۔مزید انکا کہنا تھا کہ سات ستمبر کا دن ہم اپنے ان تمام بزرگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے 1974 میں قومی اسمبلی میں بل پیش کرکے قادیانیوں کو ہمیشہ کے لیے کافر قرار دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہم ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button