علاقائی خبریں

سماجی شخصیت حاجی بابا بشیر احمد مغل جہان فانی کو خیرباد کہہ گئے

گڑھا موڑ (محمدرشیدبھٹی) گڑھا موڑ بستی صدیق آباد کی معروف درویش صفت سماجی شخصیت حاجی بابا بشیر احمد مغل جہان فانی کو خیرباد کہہ گئے، مرحوم کی نماز جنازہ میں علاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق گڑھا موڑ کی نواحی بستی صدیق اباد کے رہائشی حاجی غلام جعفرمغل، حاجی ارشاد احمد مغل، اور حاجی غلام نبی مغل کے والد محترم، علی حمزہ مغل کے دادا ابو، ڈاکٹر ساجد مغل، اور ڈاکٹر افتخار مغل کے ماموں معروف درویش صفت سماجی شخصیت بابا بشیر احمد مغل مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی کو جا ملے، مرحوم کی نماز جنازہ بستی صدیق آباد کے جنازہ گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں علاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مرحوم نے اپنی زندگی اسلامی روایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے گزاری، انھوں نے صوم و صلواۃ کی پابندی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کے ساتھ دلی لگاؤ رکھا، بیماری کی حالت میں زندگی کے آخری آیام میں بھی باجماعت نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تلاوت جاری رکھی، تدفین کے بعد قاری محمد عمران عطاری ،قاری محمد طارق عطاری اور حافظ محمد نعمان حیدر نے خصوصی طور پر تلاوت قرآن پاک کا حدیہ پیش کیا، اور بلندی درجات کےلیے خصوصی دعا کی،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button