علاقائی خبریں

جلالپور بھٹیاں شہر کو ہمیشہ تاریخی الفاظ میں لکھا جاۓ گا

جلالپور بھٹیاں (فیصل شبیر) ایٹمی دھماکوں کے دن کو یوم تکبیر کا نام دینے والی شخصیت کا تعلق جلالپور بھٹیاں سے تھا جلالپور بھٹیاں شہر کو ہمیشہ تاریخی الفاظ میں لکھا جاۓ گا پوری دنیا کو پاکستانی چاول سپلائی کرنے والے تجارتی شہر جلالپور بھٹیاں سے ایسے ایسے ہیرے نکلے جنہوں نے تاریخ میں اپنا نام ایسے سنہرے الفاظ میں لکھوایا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا چوہدری یعقوب آرائیں بھی ان شخصیات میں شامل ھیں جن کا نام تاریخ کے سنہرے الفاظ میں لکھا گیا جو رہتی دنیا تک قائم رہے گا جو28 مئی 1998 کو انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاکستان نے اٹیمی دھماکے کیے اور اس دن کو یوم تکبیر کا نام دیا گیا اس نام کے خالق کا نام چوہدری یعقوب آرائیں جلالپور بھٹیاں سے تھا مرحوم نے 28 مئی کو یوم تکبیر کانام دیا حکومت پاکستان نےایٹمی دھماکوں کے بعد ملک بھر سے اس دن کو یاد رکھنے کے حوالے سے نام مانگا تھا ملک بھر سے مختلف نام سامنے آئے جن میں جلالپور بھٹیاں کے رہائشی چوہدری محمد یعقوب آرائیں نے”یوم تکبیر” کا نام تجویز کیا جس پر حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے سند اعزاز اور نقدی سے نوازا چوہدری محمد یعقوب آرائیں اپریل 2015 سے اس دنیافانی سے رخصت ہو گے لیکن یوم تکبیر کے حوالے سے تاقیامت ان کا نام یاد رکھا جائے گا اور یوم تکبیر کے حوالے ہر سال یہ دن منایا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button