علاقائی خبریں

چنیوٹ میں افراد باہم معذوری میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت ضلع چنیوٹ میں افراد باہم معذوری میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب میونسپل کمیٹی کے ہال میں منعقد ہوئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد عمر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شہباز خان اور دیگر افسران کے علاوہ افراد باہم معذوری بھی موجود تھے۔
تقریب میں 18 وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 45 وہیل چیئرز تقسیم کی جائیں گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اسسٹیو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئرز پروگرام معاشرے کے پسماندہ اور خصوصی افراد کی خدمت اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ایک عظیم انسانی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افراد باہم معذوری میں مفت وہیل چیئرزکی تقسیم کا مقصد ان کی زندگیوں میں سہولت پیدا کرنا
اور ان کے لئے نقل و حرکت کو ممکن بنانا ہےتاکہ وہ بھی معاشرتی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے سکیں۔تقریب میں معذور افراد کے حوصلے اور عزم کو سراہا گیااور ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود نے کہا کہ تقریب نہ صرف مدد کا ذریعہ بنی بلکہ ایک پیغام بھی دے گئی
کہ اگر نیت خالص ہو تو معاشرہ ہر فرد کے لئے آسان بن سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button