جرائم پیشہ افراد کا ٹھکانہ جیل ہے کوئی رعائیت نہیں :ڈاکٹر غیور احمد خاں
لاہور (آئی این پی )قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کی کاروائیاں دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گرفتار اور منشیات فروش گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل ماسٹر چابیاں, سپیر پارٹ اور انجن برآمد،ملزمان سے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد ،ملزمان قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ٹاؤن شپ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے،ملزمان ملکر واردات کرتے اور مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرتے،ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے لیے ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے ،سنیپ چیکنگ کے دوران منشیات فروش حسین بٹ 1 کلو 340 گرام چرس کے ساتھ گرفتار ،موٹر سائیکل چور ملزمان میں ثمین اقبال اور عدیل بابر مسیح شامل مقدمات درج تفتیش جاری ،موٹر سائیکل چوری کی گرفتاری پر ایس ایچ او وٹیم کو شاباش, ایس پی صدر ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہے, ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں