پولیو مہم :پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات، 450 سے زائد اہلکار
چیچہ وطنی(نامہ نگار) انسداد پولیو مہم کے دوران ساہیوال پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات، 450 سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرا ائض انجام دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ساہیوال پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمن خان کی ہدایت پر ساہیوال پولیس کے 450 سے زائد افسران و اہلکار پولیو ٹیموں کے ہمراہ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی فریضہ ہے اور اس میں شامل تمام پولیو ٹیموں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ پولیس افسران و اہلکاران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں تعینات ٹیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری ایکشن لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی موجودگی سے پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ حاصل ہو گا تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔۔۔۔۔۔۔