مدثر ریاض ملک کو سیکرٹری تعینات ہونے پر مبارکباد
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)
ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، میڈم ام فروا ہمدانی نے پنجاب/ پاکستان کے منجھے ہوئے، انتہائی محنتی، فرض شناس، سینئر بیوروکریٹ (PAS) ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس، مدثر ریاض ملک کو سیکرٹری گورنمنٹ آف پنجاب، جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
تفصیلات کے مطابق
یاد رہے مدثر ریاض ملک اس سے قبل بھی اہم اعلی سرکاری عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں وہ بطور سابق کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر لاہور ڈپٹی کمشنر ملتان ڈپٹی کمشنر جھنگ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دو بار بطور ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب بھی تعینات رہے۔ اب حکومت پنجاب نے ان کی بہترین کارکردگی اور خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئےسیکرٹری گورنمنٹ آف پنجاب، جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز تعینات کردیا ہے۔ مدثر ریاض ملک جب بھی کسی ضلع، ڈویژن، صوبہ یا جس بھی سرکاری ادارے کے سربراہ رہے تو وہاں کی عوام کے مسائل کو سب سے پہلے مدنظر رکھنے والے اور ان کے مسائل کو حل کرنے والے، دن رات کام کرنے والے انتھک، منجھے ہوئے، انتہائی محنتی،فرض شناس، ایماندار، اچھی شہرت کے حامل بیوروکریٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔