شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے عہد کر رکھا ہے:عرفان ڈوگر
فاروق آباد (ملک کامران آزاد سے) ہم نے اپنے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے عہد ک رکھا ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز سابق ایم این اے سردار محمد عرفان ڈوگر نے فاروق آباد ،، انٹری پوائنٹ پر ,I Love Farooqabad,, سائن کی اوپننگ کے موقع پر معززین سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا تقریب میں اے سی شیخوپورہ سیف اللہ الاسلام خٹک، چیف آفیسر بلدیہ فاروق آباد جاوید اقبال چوہان ، صدر مرکزی انجمنِ تاجران شیخ شہزاد انجم ایڈووکیٹ ، سربراہ عوامی اتحاد میاں محمد عمران صدیقی ، حاجی محمد شریف، میاں لیاقت ، ملک داؤد اختر ، سیٹھ محبوب عالم ، حاجی اشفاق ، مولانا عزیز اسد ، سمیت معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت ، اسسٹنٹ کمشنر خٹک نے فاروق آباد ،، انٹری پوائنٹ پر ،,,I Love Farooqabad,, سائن کی اوپننگ کرکے دعائے خیر کی اس موقع پر سردار محمد عرفان ڈوگر نے کہا کہ فاروق آباد کی تمام محرومیوں کو بتدریج ختم کیاجائے گا عوامی امنگوں کی ترجمانی کی جائے ڈبل روڈ کے فنڈ منظور ہوچکے ہیں اب انٹرچینج ،نادرا دفتر اور 1122کا دفتر عنقریب ہدف ہیں ۔