آئی جی کا پولیس ملازمین کے اہل خانہ کو ریلیف دینے کا حکم
لاہور(آئی این پی ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ اے ایس آئی امان اللہ، مرحوم کانسٹیبل شبیر حسین کی بیوہ، سب انسپکٹر محمد اعظم کی پروموشن، جبکہ کانسٹیبل نذر حیات، ڈی ایس پی ریٹائرڈ رانا نوید ممتاز کی درخواست پر ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جار ی کئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی کے حامل صدر ڈو یژن لاہور کے افسروں و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی لیٹرز اور اسناد سے نوازا۔ ایس پی صدر غیور احمد خان اور اے ایس پی آپریشنز ٹا ؤن شپ خدیجہ عمر کو تعریفی لیٹرز دئیے گئے جبکہ پولیس سٹیشنز گرین ٹا ؤن، نواب ٹا ؤن، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے ایس ایچ اوز اور اہلکاروں کو بھی تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ جبکہ ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پولیس تحفظ مراکز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، منڈی بہا ؤالدین اور حافظ آباد کے تحفظ مراکز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔