یوم تکبیر کے حوالے سے میونسپل کمیٹی سے ریلی نکالی گئی۔
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) یوم تکبیر کے حوالے سے میونسپل کمیٹی سے ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کامونکے میں بھی یوم تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا میونسپل کمیٹی سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایم پی اے چوہدری اختر علی خاں ۔اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہم واحد۔ چیف آفیسر سمیرا سمیع اللہ ۔ ڈی ایس پی ناصر محمود خاں نے کی ریلی میں موٹر وے پولیس کے ایڈمن الطاف عبداللہ۔ ریسکیو 1122 ۔ لائیو سٹاک۔ پرنسپل گورنمنٹ عمیر شہید ہائی سکول نمبر1 کامونکےرانا وسیم انجم ۔ سرکل امن کمیٹی کے ممبران ۔تاجر برادری۔ میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اختر علی خاں نے کہا کہ آج کے دن ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے انڈیا کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے پوری دنیا کو بتایا کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہم واحد نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر افواج پاکستان زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ۔