کرائمز
تین افراد بیس سالہ نوجوان کو اغوا کرکے لے گئے
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) تین افراد ساتھیوں کے ہمراہ بیس سالہ نوجوان کو اغوا کرکے لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کھوتڑے کے بیس سالہ حماد رضا کو ملزمان عبداللہ ۔ طلحہ۔ اور حمزہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں ڈال کر اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔