کرائمز

جلالپوربھٹیاں پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد

جلالپوربھٹیاں پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد جلالپور بھٹیاں (فیصل شبیر آرائیں)جلالپوربھٹیاں پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ھے ڈی پی او فیصل گلزار،پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی بل منظور کر لیا گیا گفتگو تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی حافظ آباد پولیس کے سربراہ کے مطابق پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا ھے پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی بل 2024منظور کیا گیا جس کے تحت پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے ڈی پی اؤ فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کم از کم 3سال سے 7سال تک قید کی سزا ہوگی پتنگ بازی تیاری فروخت و نقل و حمل پر 5لاکھ سے 50لاکھ تک جرمانہ ہوگا پابندی کا اطلاق پتنگوں دھاتی تاروں نائلون کی ڈوری تندی پتنگ بازی کے مقصد کیلئے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا پتنگ بازی سے متعلقہ مواد کی تیاری اور نقل و حمل پر مکمل پابندی ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button