علاقائی خبریں

بلھے شاہ ادبی سنگت کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس کا انعقاد

قصور( حاجی عبدالرشید سے ) بُلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض انجم نے کہا ہے کہ ممتاز پنجابی شاعر تجمل کلیم کی وفات ادبی حلقوں کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔ شاعری اور ادب کے فروغ کےلیے ان کی خدمات صدیوں یاد رکھی جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلھے شاہ ادبی سنگت کے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ ثجمل کلیم ایسے شاعر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ انھوں نے نئی نسل میں ادبی روح پھونکنے اور شاعری کے ذریعے امن و آشتی کا جو پیغام دیا ہے اسے بھلایا نہیں جا سکتا ۔اجلاس میں مکھی محمد جہانگیر،محمد اشرف خان شاذی ، شوکت نقشبندی،ڈاکٹر محمد ارشد شاہد،محمد ارشد،ذوالفقار ناظر،عبدالرزاق محسن،سلیم آفتاب سلیم،حافظ علی احمد صابر،چودھری محمد شریف عابد،سردار عمیر،علی عمران،فیصل انمول،محمد اشرف ساجد وغیرہ نےشرکت کی اور فاتحہ خوانی کر کے ان کی روح کو ایصال ثواب کیا گیا اورمغفرت کی دُعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button