پاک فوج نے بھارت کو دندان شکن جواب دیا: ایم افضل چوہدری
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ پاک فوج نے بھارت کو دندان شکن جواب دے کر قوم کے دل جیت لئے۔ دشمن کی جارحیت کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج نے واضح فتح اور برتری حاصل کی۔ پوری پاکستانی قوم کو اپنی بہادر افواج پر ناز اور فخر ہے۔ فیلڈ مارشل جنرل آصف منیر نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مثالی جرات کے ساتھ پاک فوج کی جنگی حکمت عملی اور کاوشوں کو ہم آہنگ کیا۔ ان کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے اعزازی اراکین عبد الرؤف رحمانی، محمد حمزہ رحمانی، محمد شہباز علی راجپوت کی نامزدگی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر نامزد اراکین اور جنرل سیکریٹری عثمان سیالوی اور جوائنٹ سیکریٹری محسن علی نے نئے شامل ہونے والے اراکین کا سوسائٹی اور کلچرل ونگ میں شمولیت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ آج ہم نے اپنی کامیابی کا پہلا زینہ طے کر لیا ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہم پوری کامرانی اور دلجمی سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوں گے۔