کرائمز

شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ

قصور ( حاجی عبدالرشید سے ) قصور شہر میں بڑھتی ہوئی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ، نامعلوم چور شہریوں کو رحم وکرم پرجبکہ پولیس موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں روکنے میں ناکام، تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں تھانہ اے ڈویژن کی حدود سے نامعلوم چور سید علی اشرف شاہ کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔ چوری کی اس واردات میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کو موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے واضح طورپر دیکھا جاسکتاہے لیکن اس کے باوجود بھی پولیس تاحال نامعلوم چوروں کو ڈھونڈنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کو خوف وہراس میں مبتلا کررکھاہے۔ روزانہ کی بنیادپر متعدد موٹرسائیکل چوری ہونا اور اُن کا سراغ نہ لگا پانا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اُٹھا رہاہے۔ شہری سید علی اشرف سمیت دیگر نے ڈی پی اوقصور سے مطالبہ کیاہے کہ چوری ہونے والی موٹرسائیکل کو ڈھونڈ کر اصل مالکان کے حوالے کیاجائے اور نامعلوم چوروں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button