شوہر نے اہلیہ کو کلہاڑی کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا
شیخوپورہ /فیکٹری ایریا ( رحمت اشفاق) تھانہ فیکٹری ایرا غیرت کے نام پر لرزہ خیز قتل شوہر نے اہلیہ کو کلہاڑی کے وار سے موت ،نواحی علاقے مورانوالی میں غیرت کے نام پر ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے اپنی ہی اہلیہ کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شفیق نے مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنی بیوی مریم کو موت کی نیند سلا دیا۔ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس مقتولہ مریم، جس سے شفیق نے دوسری شادی کی تھی، مبینہ طور پر کئی روز سے شوہر سے شدید گھریلو تنازعات کا شکار تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق شفیق کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا، جس پر اُس نے اشتعال میں آ کر یہ خونی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ فیکٹری ایریا کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکھٹے کیے۔ مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہےپولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گاادھر علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کی ایک اور دل دہلا دینے والی مثال ہے، جو معاشرتی زوال اور قانون کی کمزور گرفت کی عکاسی کرتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔