کرائمز
زہریلی گھاس کھانے سے متعدد موقع پر دم توڑ گئے
شجاع آباد (کرائم رپورٹر)راجہ رام کے نزدیک رمضان والہ کے علاقے میں سکھر روہڑی سے آئے خانہ بدوش کے جانور زہریلی گھاس کھانے سے موقع پر دم توڑ گئے اطلاع پر پولیس ریسیکو سمیت متعلقہ اداروں کے افسران موقع پر پہنچ گئے راجہ رام کے علاقے رمضان والہ میں خانہ بدوشوں کے جانوروں نے مکی کے کھیت سے سپرے شدہ گھاس کھایا اور پانی پیا ،جس کی وجہ سے تقریباً 25 سے 30 جانور موقع پر ہلاک ہو گئے اس خبر کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اطلاع ملتے ہی پولیس ریسیکو سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر حیوانات میاں طارق بودلہ اپنی گاڑیوں سمیت موقع پر پہنچ گئے ہنگامی بنیادوں پر جانوروں کو ویکسین دی جس کی وجہ سے جانوروں کی ہلاکتوں میں کمی ہوئی #