کرائمز

بیوہ خاتون کے بیٹے پر تین دوستوں کا بہیمانہ تشدد،مقدمہ درج

چیچہ وطنی(میاں عبدالجبار )بیوہ خاتون کے بیٹے کو تین دوستوں نے اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، برہنہ ویڈیو بنا کر بھتہ خوری، مقدمہ درج۔ تفصیلات زرائع کے مطابق 29 جنوری کی رات بارہ بجے چک 110 بارہ ایل کی بیوہ خاتون شہناز اختر کے بیٹے تو قیر زاہد کو اس کے تین دوستوں طلحہ طیب، فیصل فاروق اور عبد الرحمن نے اغوا کر کے آہنی شکنچہ سے مار پیٹ کر تشدد کیا اور برہنہ کر کے ویڈیو بنالی اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر دس ہزار روپے بھتہ وصول کر لیا اور اسے اس شرط پر چھوڑ دیا کہ وہ ایک لاکھ روپے نقدی مزید بھتہ دے گا جس کے بعد اس کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی جائے گی۔ پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی نے بیوہ شہناز اختر کی مدعیت میں مقدمہ 50684 اور 365 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور دو ملزموں طلحہ طیب اور عبد الرحمن کو گرفتار کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button