علاقائی خبریں

قربانی حضرت ابراہیم ؑ کی سنت اور مسلمانوں کا مذہبی شعار ہے:عبدالجبار

چیچہ وطنی(نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں عبدالجباررحمانی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی ہمیں اس عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے جو اللہ کے پیغمبر حضرت ابراہیم ؑ نے اللہ کی راہ میں دی اور ہمیشہ اللہ کی توحید کو بلند کیا۔ قربانی حضرت ابراہیم ؑ کی سنت اور مسلمانوں کا مذہبی شعار ہے۔ حضرت ابراہیم ؑ کی یہ لازوال قربانی انسانیت کیلئے اطاعت وایثار کا عملی اور حسین نمونہ ہے۔ عیدالاضحی ہمیں ایثاروقربانی کا درس دیتی ہے اور اپنے اردگرد بسنے والے غریب، نادار، حقدار اور کم وسائل رکھنے والے طبقہ کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا پیغام دیتی ہے صرف جانوروں کو قربانی کرنا ہی کافی نہیں بلکہ انسان کو اپنی انا اور خواہشات کو قربان کرنا دراصل عید کا حقیقی پیغام ہے۔ عید پر اپنے گلی،محلوں میں مستحق اور غرباء کا خاص خیال رکھیں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی قربانی کے جذبے اور مسلمانوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات میں خوشیاں بانٹنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ قربانی کا مقصد مسلمانوں میں اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے اور خالق کائنات کے حکم پر اپنی سب سے پیاری چیز قربان کرنے کا جذبہ برقرار رکھنا ہے تاکہ مسلمانوں میں تقویٰ،پرہیز گاری اور حکم الٰہی پر سرخم تسلیم کرنے کا ایمانی تقاضا پورا ہوسکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button