علاقائی خبریں

حضرت بابا شاہ بلور کے 47 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا اختتام پزیر

شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے)نواحی گاؤں جسڑ میں آستانہ عالیہ حضرت بابا شاہ بلور کے 47 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا اختتام ھوگیا عرس مبارک کی تقریب کے مہمان خصوصی پیر طریقت حضرت قبلہ پیر سید فضل عباس شاہ نقوی بخاری حسنی حسینی قادری قلندی تھے عرس مبارک کے موقع پر دربار حضرت بابا شاہ بلور کے متولی پیر سید ثمر شاہ بخاری نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور لنگر کا وسیع انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر خلیفہ لطیف خلیفہ شبیر خلیفہ ریاض خلیفہ اعظم اور چیئرمین ہیلپ ویلفیئر فاؤنڈیشن چوہدری ذیشان سرور نے بھی شرکت کی قلندری ملنگوں نے قلندری دھمالیں ڈال کر اپنی عقیدت کا نزرانہ پیش کیا عرس مبارک کے موقع پر پاکستان کے مشہور فوک گلوکار سائیں سردار نے بھی اپنی حاضری پیش کی اور پاکستان کے مشہور قوال فیصل مبارک نے بھی اپنی حاضری پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی اور عرس مبارک کے اختتام پر دربار متولی پیر سید ثمر شاہ بخاری نے ملک پاکستان کے لیے دعا بھی کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button