کرائمز

پنڈی گھیب : بھتہ وصول کرنے والے دو سگے بھائی گرفتار

اٹک /پنڈی گھیب (یاسر مقصود )شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور بھتہ وصول کرنے والے دو سگے بھائی گرفتار، تفتیش جاری،تفصیلات کے مطابق محمد عرفان ولد مہر خان نے تھانہ پنڈیگھیب میں درخواست دی کہ مکیال کا رہائشی ہوں حافظ قرآن ہوں اپنا ٹریکٹر ٹرالی رکھا ہوا ہے پتھروں کا کام کرتا ہوں۔ کچھ عرصہ قبل اپنی ملکیتی زمینوں کو ہموار کرنے کے لیے ٹریکٹر لگائے رکھا اور زمین کو صاف کرنے کے لیے پتھر اٹھائے کچھ دن قبل میں ہمراہ محمد اکرم اپنے ڈیرے پر موجود تھا کہ فخر حیات، محمد شعیب، محمد اکمل اور ہمراہ ایک کس نامعلوم آئے کہنے لگے کہ ہماری اجازت کے بغیر پتھر کیوں نکالے ہیں اسی اثناء میں فخر حیات نے پسٹل نکال کر مجھ سے 50 ہزار بھتہ کی مد میں مانگا اور نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جو میں نے ڈر کے مارے 50 ہزار دے دیے اب کچھ دن سے فخر حیات مزید 3 لاکھ روپے مانگ رہا ہے۔ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد دو سگے بھائیوں محمد شعیب اور محمد اکمل پسران سکنائے کھوڑ تحصیل پنڈیگھیب کو گرفتارکر لیا جن سے مزید تفتیش جاری اور بقایا ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button