جھنگ :جیوگرافکل کوریج کا ٹارگٹ 100فیصد یقینی کر دیکھایا
جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)ضلع جھنگ کے ڈسٹرکٹ سپرٹینڈنٹ ویکسینیشن ، اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ ویکسینیشن اور ویکسینیٹرز پنجاب بھر میں نمایاں کارکردگی مئی کے مہینے کی کڑکتی دھوپ اور جھلسا دینے والی گرمی بھی ویکسینیٹرز اور اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ ویکسینیشن کو مات نہ دے سکی۔ ضلع کی جیوگرافکل کوریج کا ٹارگٹ 100فیصد یقینی کر دیکھایا اور ثابت کر دیا جذبہ اور ہمت سے کوئی کام بھی کیا جائے مشکل نہیں. اس کامیابی پر جناب ڈاکٹر احمد شہزاد صاحب چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ محترمہ ڈاکٹر مریم گل صاحبہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ اور محترمہ ڈاکٹر گل زاہرہ صاحبہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل جھنگ نے تمام اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ ویکسینیشن جھنگ اور تمام ویکسینیٹرز ضلع جھنگ کو شاباش دی اور اسی طرح مزید محنت سے کام کو بہتر انداز میں کرنے کا کہا.