کرائمز

ہوائی فائرنگ کرنےوالےافراد کوگرفتار کرکےحوالات بندکردیا گیا

قصور(مہرمحمدنویداحمد)پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے ایس ایچ اومحمدارشاد کی سربراہی میں کاروائی کرتےہوئےڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کرہوائی فائرنگ کرتےاور فحش گانوں پر ڈانس کرنےوالی لڑکیوں کوگرفتار کرلیا۔تفصیلات کےمطابق تھانہ سٹی چونیاں کےنواحی گاؤں عالم والا میں فنگشن میں فحش گانے لگا کرڈانس کرتے اور رنگ رلیاں مناتے ہوئے6تماشبنیوں اور 2 ڈانسر لڑکیوں کو نائیکہ اور ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کوگرفتار کرکےساونڈ سسٹم بھی قبضہ میں لےلیا.ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں محمدارشاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کاسکون خراب کرنےوالے افراد کےخلاف بھرپور کاروائی کی جائے گئی.مزیدکہاکہ ایسے افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائےگا.پکڑے گئےملزمان کےخلاف تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمات درج کرکے ملزمان سے پفتیش کاأغاز کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button