کرائمز

جھنگ :خاوند کے قتل کا الزام جھوٹا ہے، کلثوم مائی

جھنگ /احمد پور سیال/(ضیغم عباس )خاوند کے قتل کا الزام جھوٹا ہے، کلثوم مائی کی پریس کانفرنس، تفصیلات کےمطابق تھانہ احمد پور سیال کے نواحی علاقہ چک نمبر 9/3L میں خاوند کومبینہ طور پر قتل کرنے کے الزام میں بیوی سمیت 2 افراد کے خلاف تھانہ احمدپورسیال میں مقدمہ درج کیا گیا جس پر مقدمہ میں نامزد ملزمہ کلثوم مائی نے گڑھ مہاراجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انصاف کے لیے دہائی دی ہے مقتول کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ زہریلی گولیاں کھلا کر خاوند کو قتل کرنے کی ایف آئی آر جھوٹی ہے، خاوند نے بھانجوں کے ساتھ جائیداد کے تنازعہ پر دل برداشتہ ہو کر خود زہریلی گولیاں کھائی ہیں میں بے گناہ ہوں، مجھ پر درج مقدمہ جھوٹا ہے، مقتول کی اہلیہ نامزد ملزمہ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاوند کے بھانجوں اور بہنوں نے مجھے اور میرے بیٹے کو بھی گھر سے نکال کر مبینہ جھوٹی ایف آئی درج کروائی ہے اور میرے گھر اور زمین پر بھی قبضہ کر لیا ہے مقتول کی اہلیہ نامزد ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب، آر پی او فیصل آباد، ڈی پی او جھنگ نوٹس لیکر معاملے کی مکمل چھان بین کریں اور انصاف فراہم کریں، دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تفتیش میرٹ پر کی جا رہی ہے انصاف کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے کسی بھی بے گناہ کو ملوث نہیں کیا جائے گا، اگر کوئی بھی اس قتل میں ملوث ہوگا ان ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائیگی،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button