کرائمز
جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلروں کیخلاف مقدمہ درج
کامونکی(شاہد انصاری سے )جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلروں کیخلاف مقدمہ درج۔گذشتہ روز محکمہ زراعت کے آفیسر محمد عثمان نے نئی و پُرانی غلہ منڈیوں میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلروں عامر محمود،طاہر،میاں ذیشان،سید عاصم کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروادیا ہے۔