کرائمز

اوکاڑہ کینٹ کے قریبی دیہاتوں میں 4 بھارتی ڈرون مار گرائے .گئے

اوکاڑہ (وحیدانصاری ) پاک فوج نےاوکاڑہ کینٹ کے قریبی دیہاتوں میں 4 بھارتی ڈرون مار گرائے . 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات .زرائع سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق اوکاڑہ کینٹ کے قریبی دیہاتوں میں انے والے 4 بھارتی ڈرون سیکورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے ہوا میں ہی مار گرائے. بھارتی ڈرؤن اوکاڑہ کینٹ کے قریبی مختلف دیہاتوں میں مار گراے گئے ڈرون گرنے سے مبینہ طور پر دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں ریسکیو زرائع کے مطابق ڈرون طیاروں سے پاک فوج کی طرف سےنشانہ بننےوالے ڈراؤنز کا ملبہ آبادیوں سے دور فصلوں میں گرنے سے چک نمبر10 فور ایل کےرہائشی 2 افراد 70 سالہ عمانوائیل اور 16 سالہ بادل کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں. جنہیں ریسکیو ٹیموں نےڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ہے. مقامی لوگوں نے موقع پر پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کر کے پاک فوج کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button