کرائمز

پبلک پارکس میں غیر مکینیکل جھولے لگانے والوں کے خلاف ایکشن

اوکاڑہ(وحید انصاری) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے احکامات پر عوامی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر تحصیل انتظامیہ کی بڑی کاروائی اسسٹنٹ کمشنر رب نواز اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم کا پبلک پارکس میں غیر مکینیکل جھولے لگانے والوں کے خلاف ایکشن .3 مقامات پر لگائے گئے جھولوں کا سامان قبضہ میں لےلیا . مقدمات درج کرنے کے لئے استغاثے متعلقہ تھانوں میں دے دئیے گئے. تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے دوران چیکنگ فریدالدین واٹر پارک، کرنل صفدر شہید پارک اور جناح پارک میں مکینیکل جھولے سیل کر دیے غیر قانونی مکینیکل جھولوں کے سامان کو قبضہ میں لیتے ہوئے انہیں سیل کر دیا گیا. 2 جھولے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے استغاثے پولیس سٹیشنز میں جمع کروا دیے گئے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر غیر قانونی خطرناک مکینیکل جھولے بڑے سانحے کا باعث بن سکتے ہیں۔ حکومت پنجاب کے احکامات کے برخلاف پبلک پارکس میں غیر قانونی جھولوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button