منشیات کا سپلائر لاکھوں روپے کی آئس اور ڈرون سمیت گرفتار
مصطفے آباد/ للیانی (نامہ نگار)منشیات کا سپلائر لاکھوں روپے کی آئس اور ڈرون سمیت گرفتارتھانہ مصطفیٰ آباد پولیس کی ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر کاروائی منشیات سپلائی کی بڑی چین پکڑ لی گئی، گرین کوٹ سے ایک منشیات سپلائر گرفتار۔ ملزم عنایت اللہ کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی آدھا کلوگرام آئس، ڈرون کیمرہ اور دو پسٹل برآمد ملزم عنایت اللہ کاہنہ کا رہائشی ہے جسکو قصور کے علاقہ گرین کوٹ کے قریب سے پکڑا گیا ملزم منشیات سپلائی کیلئے ڈرون کیمرہ استعمال کرتا تھا جو کہ ڈرون آدھا سے ایک کلوگرام تک آسانی سے لے جاتا تھا ملزم عنایت نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ بدنام زمانہ کالے خاں میو کی منشیات سپلائی کرتا ہے تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے عنایت اللہ اور کالے خاں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں